شراب کی فیکٹری پر چھاپہ‘ ملزم گرفتار زہریلی شراب کی بوتلیں برآمد

11 فروری 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ کینٹ ڈویژن میں نجی سوسائٹی کے اندر بنی ہوئی شراب کی فیکٹری پر پولیس نے چھاپہ مار کر زہریلی شراب بنانے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں زہریلی شراب کی بھری بوتلیں برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا معلوم ہو اہے کہ تھانہ کینٹ ڈویژن میں موجود ایک نجی سوسائٹی میں افضل نامی شخص نے زہریلی شراب کی فیکٹری بنا رکھی تھی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار ا اورملزم کو زہریلی شراب کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔