اغوا برائے تاوان کے دو مجرموں کو 50,50 سال قید کا حکم

11 فروری 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فاضل عدالت نے دو مجرموں کو پچاس پچاس سال قید کی سزا سنا دی اور ایک ملزم کو بری کرنے کا حکم سنایاہے۔عدالت نے مجرم عرفان اور شہباز کو سزا سنائی ہے۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مجرموں نے مقدمہ مدعی سے لاکھوں روپے تاوان وصول کیا تھا۔عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم تنویر کو بری کرنے کا حکم جاری کیا۔