اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے

11 فروری 2018

Oکہہ دیجئے! کہ ہمارے کئے ہوئے گناہوں کی بابت تم سے کوئی سوال نہ کیا جائے گا نہ تمہارے اعمال کی بازپرس ہم سے کی جائے گی O انہیں خبر دے دیجئے کہ ہم سب کو ہمارا رب جمع کرکے پھر ہم میں سچے فیصلے کردے گا وہ فیصلے چکانے والا ہے اور دانا O کہہ دیجئے! کہ اچھا مجھے بھی تو انہیں دکھا دو جنہیں تم اللہ کا شریک ٹھہرا کر اس کے ساتھ ملا رہے ہو‘ ایسا ہرگز نہیں ‘ بلکہ وہی اللہ ہی غالب باحکمت ہےO


سورۃسبا(آیت25 تا27)