نواز شریف بیان ریکارڈ کرانے نیب آفس نہیں آئے، پرسوں عدالت پیش ہونگے

11 فروری 2018
نواز شریف بیان ریکارڈ کرانے نیب آفس نہیں آئے، پرسوں عدالت پیش ہونگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نوازشریف پرسوں 13 فروری کو نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔ انکے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز تیار ہورہے ہیں۔ یہ ضمنی ریفرنسز ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیر نگرانی تیار کئے جارہے ہیں۔ ضمنی ریفرنس میں بیرون ملک سے حاصل دستاویزات شامل کی جارہی ہیں۔ نیب راولپنڈی نے العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ضمنی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرایا جائیگا اور اس بیان کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا جائیگا۔ ہفتہ کو نواز شریف کا نیب آفس میں العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس کیلئے بیان ریکارڈ کیا جانا تھا لیکن وہ نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔