امریکہ ہمیں بتائے کہ اس کا کیا منصوبہ کیا اسٹریٹجی ہے؟ کیا امریکہ ہمیشہ افغانستان میں رہے گا؟بلاول

11 فروری 2018

واشنگٹن(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا ہے کہ امریکہ ہمیں بتائے کہ اس کا کیا منصوبہ ¾ کیا اسٹریٹجی ہے؟ کیا امریکہ ہمیشہ افغانستان میں رہے گا؟میڈیا سے بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پاک ¾امریکہ تعلقات میں تناو¿ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پرامن ہوگا تو پاکستان پرامن ہوگا ¾اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے الزام تراشی نہ کی جائے۔انہوں نے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کےلئے بیٹھ کر بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے ¾ہمیں مل کر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ یہ ایک طویل مدتی جنگ ہے اور موجودہ صورتحال بہت خطرناک ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ¾ امریکہ کے اسکولوں میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ چار سال سے پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ نہیں تھاجس کی وجہ سے دنیا کے سامنے اپنا مو¿قف موثر انداز میں پیش نہیں ہوسکا۔انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت نے اپنے وسائل سے انڈرپاس، سڑکیں بنائیں، وفاق بھی کراچی پر توجہ دے جبکہ مشرف دور میں کراچی کو خصوصی پیکج دیا جاتا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی تنہا لڑے گی، الیکشن کے بعد اتحاد کی بات ہو سکتی ہے تاہم کراچی میں تھوڑی بہتری آئی ہے ¾مزید بھی آجائےگی۔
بلاول