ٹکٹ دینے کا طریقہ کار ہے نوازشریف نے اختیار مجھے نہیں دیا: مریم نواز

11 فروری 2018

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے پارٹی ٹکٹ دینے کے اختیار سے متعلق ٹویٹ میں کہا ہے کہ پارٹی میں ٹکٹ دینے کا ایک طریق کار ہے‘ پارٹی لیڈر شپ موجود ہے اور اسے ٹکٹ دینے کا اختیار ہے۔ نوازشریف نے پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار مجھے نہیں دیا۔ ٹکٹ دینے کے طریق کار اور تنظیمی ڈھانچے پر پارٹی عمل پیرا ہے۔