بلین ٹری سونامی‘ ایک ارب 16 کروڑ درخت لگائے گئے: عمران

11 فروری 2018

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بنی گالہ میں نجی چینلز کے سینئر اینکرز پرسنز نے عمران خان سے ملاقات کی۔ ملک امین اسلم نے بلین ٹری سونامی پر بریفنگ دی چیئرمیں تحریک انصاف نے اینکرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے ایک ارب سولہ کروڑ درخت لگائے گئے اور پانچ لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم ہوا عمران نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے پنجاب میں راجن پور، چیچہ وطنی، چھانگا مانگا اور کندیاں کے جنگلات ختم ہو چکے ہیں۔ بدقسمتی کی بات ہے حکومت پنجاب نے اس اہم ترین مسئلے پر توجہ نہیں دی۔