شاہ رخ جتوئی جیل میں 2 دن گزار کر کمر تکلیف کے بہانے ہسپتال منتقل

11 فروری 2018
شاہ رخ جتوئی جیل میں 2 دن گزار کر کمر تکلیف کے بہانے ہسپتال منتقل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں شاہ زیب کے قاتل شاہ رخ جتوئی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ رخ جتوئی ضمانت پر رہائی سے پہلے بھی ہسپتال میں تھا، رہا ہوتے ہی بھلاچنگا ہوکر گھر چلا گیا تھا۔ دوبارہ گرفتاری کے بعد جیل میں دو دن گزارے اور ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کمر کی تکلیف کا علاج جاری ہے۔