بھارت میں مذہبی انتہا پسندی 200ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
لاہور(صباح نیوز)بھارتی حکومت نے مذہبی انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے200 ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔گیارہ فروری آج ایک مذہبی تہوار منانے کے لئے ہندو یاتری پاکستان آنا چاہتے تھے لیکن بھارتی حکومت نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ گزشتہ روز لاہور کے کرشنا مندر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہندو رہنما ڈاکٹر منور چند نے بھارت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی حکومت نے اپنے ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔