دبئی میں4 ہزار پاکستانیوں کی جائیدادیں‘ ایف آئی اے نے منی ٹریل کے لئے خطوط لکھ دئیے

11 فروری 2018

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے ڈیڑھ سال قبل دبئی جائیدادوں پر تحقیقات شروع کی۔ تحقیقات ایف آئی اے کراچی کے اینٹی کرپشن سرکل نے شروع کی تھی۔ ذرائع کے مطابق حکام نے دبئی جائیدادوں کی تحقیقات دبائو میں آکر رکوا دی تھی۔ خبر نشر ہونے پر ایف آئی اے کو دوبارہ تحقیقات کا حکم ملا، دوبارہ تحقیقات بھی ایف آئی اے کراچی اینٹی کرائم سرکل نے شروع کی۔ دبئی میں پاکستانیوں کی چار ہزار جائیدادوں کی تفصیلات ایف آئی اے کے پاس ہیں جن کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں ان کومنی ٹریل دینے کیلئے خطوط لکھ دیئے۔ ان کو پیش ہونے کیلئے بھی خطوط لکھے ہیں۔ اگر جائیدادیں رکھنے والے افراد نے رابطہ نہ کیا تو کارروائی کریں گے۔ کارروائی پی پی سی کی دفعہ 174 کے تحت کی جائے گی۔ سٹیٹ بنک سے کسی شہری نے بیرون ملک جائیدادیں خریدنے کی اجازت نہیں لی۔ جب تحقیقات شروع ہوئی تو ایف آئی اے نے شواہد بھی اکٹھا کرلئے تھے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...