مذہبی فسادات: مودی دورہ میں بھارت‘ شام‘ عراق‘ نائیجریا کے بعد چوتھے نمبر پر آگیا

11 فروری 2018

نئی دہلی(آن لائن‘ نیٹ نیوز)جمہور ی ملک کا را گ الاپنے والا بھارت شام، عراق اور نائیجریا کے بعد مذہبی فساد ات کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر آ گیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی کے دور اقتدار میں بھارت میں گروہی تشدد کے واقعات میں اضا فہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2017 کے درمیان گروہی تشدد 28فی صد بڑھا ہے۔بھارت کی ایک صحافتی ویب سائٹ نے وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا 2014 سے 2017 کے درمیان گروہی تشدد میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ سال تشدد کے 822 واقعات ریکارڈ پر آئے۔ سب سے بدتر حالات ریاست اترپردیش کے ہیں جہاں 10 برسوں کے دوران ریکارڈ 1400واقعات ہوئے۔ 2015 میں شام، عراق اور نائیجریا کے بعد مذہبی فسادات کے اعتبار سے بھارت کا چوتھا نمبر تھا، جہاں 10 سال میں اوسطاً روزانہ 2 افراد قتل ہوئے۔

مذہبی فسادات

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...