وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول میں شامل چار پولیس موبائل ٹکرا گئیں منظور وسان اور 4 اہلکار معمولی زخمی
حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پروٹوکول میں شامل چار پولیس موبائلیں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں صوبائی وزیر منظور وسان سمیت 4 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پی پی رہنما علی نواز کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔