افغانستان سے بازیاب 17 پاکستانیوں کو رشتے داروں کے حوالے کردیا گیا

11 فروری 2018

خیبر ایجنسی(آئی این پی ) افغانستان سے بازیاب ہونے والے 17 پاکستانیوں کو ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا گیا،متعدد جرگوں اور قبائلی عمائدین کی مداخلت پر ان کی بازیابی عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی میں حکام نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے بازیاب کرائے گئے 17 پاکستانیوں کو ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا۔