شریعت میں پردہ کرنا مقصود ہے‘ برقع یا عبایہ پہننے کی پابندی نہیں: سعودی عالم دین

11 فروری 2018

ریاض (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) سعودی عرب میں سینئر علماء کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے عبایہ پہننے کی پابندی لازم نہیں۔ اس لئے کہ شریعت میں مقصود ’’پردہ‘‘ ہے خواہ وہ برقع کے ذریعے ہو یا کسی اور طریقے سے۔ عالم اسلام میں 90 فیصد باوقار خواتین برقع کا استعمال نہیں کرتیں بلکہ دیگر چیزوں کے استعمال سے پردہ کرتی ہیں۔ شیخ المطلق نے اپنے اس مؤقف کا اظہار عرب چنل ’’ندا اسلام‘‘ کے پروگرام ’’جمعہ اسٹوڈیو‘‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔

سعودی عالم دین