حب میں ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق ،دو زخمی

11 فروری 2018

حب(آن لائن)بلوچستان کے علاقے حب میں گاڑی اور مزدا ٹرک میں تصادم تین افراد جاں بحق دو زخمی تفصیلات کے مطابق حب کے قریب کوسٹل ہائی وے پر گاڑی اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔

حادثہ