مولانا سمیع الحق سمیت اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، شاہ فرمان

11 فروری 2018

چارسدہ(نامہ نگار) صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ اگر انتخابی اصلاحات میں پی ٹی آئی کی تجاویز مان لی جاتیںتو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی راہ روکی جاسکتی تھی، پیسوں کے زور سے سینیٹر منتخب ہونے والے ملک و قوم کی کیا خدمت کریں گے، سینٹ انتخابات میں پارٹی پالیسی کے مطابق مولانا سمیع الحق سمیت تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، پشاور بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنا پشاور ماڈل سکول چارسدہ برانچ کی بہتر کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے پشاور ماڈل سکول چارسدہ برانچ میں دسویں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے پی ایم ایس چارسدہ برانچ کے ڈائریکٹر خواجہ شیراز ناصر، سکول پرنسپل نصرت نذیر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے حمد، نعت، ٹیبلو، خاکے پیش کئے۔

شاہ فرمان