ایم کیو ایم کے ٹوٹنے ہی میں پاکستان کے مضبوط ہونے کا پیغام ہے: اختر اقبال ڈار

11 فروری 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ٹوٹ جانے ہی میں پاکستان کے مضبوط ہونے کا پیغام ہے بوری بند نعشوں بھتہ خوری لوٹ کھسوٹ ٹارگٹ کلنگ اور بلیک میلنگ کی سیاست کے علمبرداروں کو قتل ہونے والے بے گناہوں کے ورثاء کی بد دعائیں لگ رہی ہیں ا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین ریاض علوی،فہد جمشید،میاں خالد ودیگرنے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ
پی ٹی آئی این بانی کارکنان اور نظریاتی ساتھیوں کو آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دے گی۔