کرپشن کے خاتمے تک حقیقی جمہوریت بحال نہیں ہوگی: میاں مقصود

11 فروری 2018

لاہور ( سپیشل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے قومی دولت لوٹنے اور ٹیکس چوری کرنے والوں کا کڑااحتساب کیاجائے۔ پاکستان میں کرپشن کے ناسور کوختم کرناوقت کا ناگزیر تقاضا ہے۔کرپشن اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں۔جب تک کرپشن پر قابو نہیں پایاجاتااس وقت تک ملک میں حقیقی جمہوریت بحال نہیں ہو گی۔