تارکین وطن تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے: زینب خان
لاہور (پ ر) پاکستان کی بقا اور ترقی و استحکام کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور الحاق پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے۔ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کے ساتھ الحاق کے منتظر ہیں۔ تارکین وطن تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان تحریک انصاف انفارمیشن سیکرٹری ویسٹ مڈ لینڈز برطانیہ زینب خان نے کیا۔