پاکستان آگہی پروگرام، طلبہ و اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائد اعظم کا مطالعاتی دورہ
لاہور(خصوصی رپورٹر) سادات ماڈل ہائی سکول جمال پارک شاہدرہ کے طلبہ اور اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اوراقرا روضتہ الاطفال ایجوکیشنل سکول شیراز ٹائون کے طلبہ اور اساتذہ نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلریز دیکھیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ‘ گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ‘ آر‘ ایس ایل این‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کسٹم اکیڈمی‘ والٹن کینٹ‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شاہ حسین ماڈل ہائی سکول‘ کالاخطائی روڈ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 566تھی۔