منو بھائی بے لوث اور درد دل رکھنے والے انسان تھے: محمد خالد چودھری
لاہور (پ۔ر) پاکستان کے معروف دانشور، ممتاز کالم نویس، صحافی، مصنف اور ڈرامہ نگار منور بھائی کے انتقال پر ملال پر ’’چودھری اکیڈمی‘‘ اور ماہ نامہ ’’ادب لطیف‘‘ کا تعزیتی اجلاس ہوا۔ جس میں محمد خالد چودھری نے شاندار کہا کہ منور بھائی ایک بے لوث اور عظیم انسان تھے۔ وہ اپنی ادبی سرگرمیوں کے ساتھ ایک دردمند دل کے مالک تھے۔ تعزیتی اجلاس میں منو بھائی کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں عزیر احمد تھانوی، حسیب چیمہ، امتیاز علی، سید اختر علی، آصف خان اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔