علماء میدان میں آئیں، معاشرے کو اخلاقی تباہی سے بچایا جائے: میاں جمیل
لاہور (خصوصی رپورٹر) علماء میدان میں آئیں۔معاشرے کو اخلاقی تباہی سے بچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت کی بھلائی کا دین ہے اور معاشرتی اقدار کے تحفظ کا بہترین ضامن ہے انہوں نے کہا کہ بسنت اور ویلٹائن ڈے جیسی بے ہودہ رسومات نے اخلاقی قدریں تباہ کر دیں معاشرے کو تباہی و بربادی کی راہ پر لاکھڑا کیا۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ نئی نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے ۔