حامد موسوی کی قیادت کو 34 سال مکمل ہونے پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام تقریب
لاہور ( سپیشل رپورٹر)سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت کے34 سال مکمل ہونے پر10 فروری ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی یوم تجدید عہد کے طورپرمنایا گیا۔اس حوالے سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے دفتر میں تقریب ہوئی جس سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے ترجمان سید حسن کاظمی کے علاوہ سید ذوالفقار حیدر نقوی، علامہ رائے مزمل حسین، علامہ اسد عباس اطہر، سید عمران حیدر نقوی، سید علی رضا کاظمی اودیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔