آصف زرداری پر تنقید سے قبل رانا ثناء سانحہ ماڈل ٹاؤن پر غور کریں: میاں ایوب
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما و میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو آصف علی زرداری پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے سانحہ ماڈل ٹائون کے سیاہ کرتوتوں کو اچھی طرح سے دیکھ لینا چاہئے انہوں نے سدا حکومت میں نہیں رہنا ہے ایک نہ ایک دن انہیں ماڈل ٹائون کے مقتولین کا حساب دینا ہی پڑے گا وہ آصف علی زرداری کے متعلق بات کرنے سے پہلے اپنے سیاسی قد کاٹھ کو دیکھ لیا کریں۔