شریف برادران احتساب کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں: اعجاز چودھری
لاہور( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شریف برادران ٹولہ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے، نیب کو پنجاب میں ہونے والی اربوںکی کرپشن کاریکارڈحوالے نہیں کیا جارہا ، موجودہ نواز اینڈ زرداری کرپٹ الیون نے صرف اپنی تجوریاں بھری ہے،نوازشریف اور شہباز شریف کے تاخیری حربے ناکام ہوں گے ۔