تحفظ ناموس رسالت کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دینگے: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

11 فروری 2018

لاہور( پ ر )ختم نبوت رابطہ کمیٹی اور عہدیداران کا اجلاس مرکزختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور میں سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کی صدارت میں ہواجلاس میں مولانا عزیزالرحمن ثانی،پیررضوان نفیس، مولانا حافظ محمد اشرف گجر،مولاناقاری علیم الدین شاکر،پیررضوان نفیس،مولاناعبدالنعیم، مولاناخالدمحمود،قاری عبدالعزیز،مولانا سعیدوقا ودیگر علماء نے شرکت کی ۔اجلاس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہیومن رائٹس کا توہین رسالت متعلق مجوزہ ترمیمی بل کا مسودہ پیش کرنے پر شدید احتجا ج کرتے ہوئے علما نے کہا کہ قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دبائو اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا ،توہین رسالت کے مرتکب کی سزا آئین کے اندر جو طے ہے اسے تبدیل کرنے کا قانون کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرینگے۔