ملک میں قوانین موجود ہیں، عملدرآمد کا فقدان ہے: ساجد نقوی

11 فروری 2018

لاہور ( سپیشل رپورٹر) قائد ملت جعفریہ اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ ملک میں قوانین موجود ہیں ،جن پر عملدرآمد کا فقدان ہے، نظام میں اصلاحات لائی جائیں ، فوری اور سستے انصاف کی راہ ہموار کی جائے، کسی نئے قانون کا تصور بھی نہ کیاجائے ،پہلے سے موجود قوانین پر عملدرآمد میں کیا امر مانع ہے؟ان خیالات کا اظہار انہوںنے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ سے کون واقف نہیں ہے کہ کس طرح ماضی میں کچھ مسلح جھتے میدان میں اتارے گئے جنہوںنے تکفیر کا بازار گرم کیا پھر عوام کا قتل شروع ہوا، ملک میں بے شمار قوانین موجود تھے لیکن کوئی قانون حرکت میں نہیں آیا، قوانین موجود رہے لیکن عملدرآمد اور نفاذ میں رخنا ڈالا جاتا رہا۔