راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے سنڈیکیٹ کا سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
لاہور(نیوزرپورٹر) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے سنڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی کے تعلیمی منصوبوں، انتظامی امور ، قوائد و ضوابط مرتب کرنے ، مختلف کمیٹیوں کی تشکیل سمیت دیگر موضوعات سے متعلق متعدد اہم امور کی منظوری دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ طبی تعلیم و تربیت کے فروغ کے لئے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔اس امر کا اظہار صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا- اجلاس میں سپیشل سیکریٹری صحت سجاداحمدچوہان ، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور سنڈیکیٹ اراکین نے شرکت کی۔