حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے ملک مسائلستان بن چکا ہے: پیپلزپارٹی

11 فروری 2018

لاہور( خبر نگار ) پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیزالرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے لاہوریوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے شہر میں ٹریفک جام کی وجہ سے لوگ ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں، اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مسائلستان بن گیا ہے مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوس ہو چکی ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔