پاکستانیوں کی دبئی میں 8 سو ارب کی جائیدادیں، نیب کو ریفرنس خوش آئند ہے: میاں مقصود
ملتان (نامہ نگار خصوصی) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے دبئی میں پاکستانیوں کی 800ارب کی جائیدادوں کا ریفرنس نیب کو بھجوانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ قومی دولت لوٹنے اور ٹیکس چوری کرنے والوں کا کڑااحتساب کیاجائے۔ پاکستان میں کرپشن کے ناسور کوختم کرناوقت کا ناگزیر تقاضا ہے۔کرپشن اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں۔جب تک کرپشن پر قابو نہیں پایاجاتااس وقت تک ملک میں حقیقی جمہوریت بحال نہیں ہو گی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے عمل کو اتنا مہنگاکردیا گیا ہے کہ کوئی غریب اور متوسط طبقے کا آدمی الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔جن لوگوں نے ناجائز طریقے سے مال ودولت کمایاہے ان کی اکثریت بار بار اسمبلیوں میں پہنچ جاتی ہے۔ شریف فیملی کے افراد نے اگر ٹیکس چوری کرکے بیرون ملک دولت منتقل نہیں کی ہے تو انہیں پھر اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت عوام پر نئے ٹیکس لگاکر ان کاخون نچوڑرہی ہے اور دوسری جانب حکمران خاندان خود غیر قانونی طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہے۔ ملک میں روزانہ 12ارب روپے کی کرپشن حکمرانوں کی کارکردگی پر سب سے بڑاسوالیہ نشان ہے۔
میاں مقصود