فنکشنل لیگ جاگیرداروں‘ سرمایہ داروں کی بجائے کارکنوں کو ٹکٹ دیگی: مخدوم اشرف اقبال

11 فروری 2018

ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل ہی اصل جماعت ہے مسلم لیگ فنکشنل ہی صوبہ جنوبی پنجاب بنائے گی ہم عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے جاگیرداروں ‘ وڈیروں ‘ سرمایہ داروں کی بجائے ورکرز کو ٹکٹیں دیں گے بہت جلد ملتان میں جلسہ بھی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں دیگر رہنما¶ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کے کوآرڈینیٹر پنجاب سردار محمد بخش خان جنرل سیکرٹری پنجاب را¶ محسن علی ڈویژنل کوآرڈینیٹررانا ساجد خان نیئر عباس گیلانی سید تقی حیدر و دیگر بھی موجود تھے مخدوم اشرف اقبال نے مزید کہا کہ پیرپگاڑا مرحوم نے محمد خان جونیجو ‘ بلخ شیر مزاری‘ غلام مصطفی جتوئی کو وزیراعظم جیسے منصب پر فائز کرایا لیکن اپنے کسی بیٹے کو وزیراعظم نہیں بنایا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کے سرحدوں پرحفاظت کر رہی ہے اور ملک و قوم کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ اگر کوئی الائنس بنتا ہے تو اس کا فیصلہ ہماری قیادت کرے گی تاہم مسلم لیگ ن سے اتحاد نہیں کریں گے۔
مخدوم اشرف