انسداد پولیو مہم کل سے شروع‘14 فروری کو ختم ہو گی
ملتان (سٹاف رپورٹر) بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض س بچانے کیلئے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کل 12 فروری سوموار سے شروع ہوگی مہم 3 روز جاری رہے گی اور 14 فروری کو ختم ہو گی جبکہ 15 اور 16 فروری کو دو روزہ فالو اپ ہو گا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ شہباز ہسپتال میں مہم کا افتتاح سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد محمود بخاری سے بچے کو پولیو کے قطر پلا کر کیا اس موقع پر میڈیا کو بتایا گیا کہ 5 روز کے دوران محکمہ صحت کی 2 ہزار162 ٹیمیں مختلف علاقوں اور گھروں میں جا کر 5 سال سے کم عمر کے 8 لاکھ 63 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا¶ کے قطر پلائیں گی اس سلسلے میں ایم ایس شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر زاہد اختر نے کہا ہے کہ شہری بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے معذوری کے ساتھ پولیو کے قطر ے پلائیں۔
پولیو مہم