288 گھوسٹ کالج خواتین لیکچرار زکو ملازمت سے برطرفی کے نوٹس جاری

11 فروری 2018

لاہور ( این این آئی) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 288 گھوسٹ کالج خواتین لیکچرار زکو ملازمت سے برطرفی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ریکارڈ کے مطابق 288خواتین کالج لیکچرار عرصہ دراز سے کالجوں سے غیر حاضر تھیں جو کہ محکمے کے لئے گھوسٹ بن چکی تھیں۔ متعدد لیکچرارز کی ماہانہ تنخواہ ان کے اکاﺅنٹ میں بھیجی جا رہی تھی۔ سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن بریسٹر نبیل احمد اعوان نے ان 288گھوسٹ کالج خواتین لیکچرار کو ملازمت سے برطرف کرنے کا عمل شروع کر دیا اور انہیں ان کے گھر کے ایڈریس پر شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔
گھوسٹ کالج