ہمیں چاہئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں: ساجد نقوی

11 فروری 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی جن اہداف کے لئے برپا کیا گیا وہ ایسے ہیں کہ جو پوری امت مسلمہ کو متحد و متفق کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے 11 فروری انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر شیعہ علماءکونسل ملتان کے صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انقلاب کے لئے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا اس سے استفادہ کر کے دنیا کے دوسرے خطوں میں بھی اسی قسم کی کوششیں کی جا سکتی ہیں کیونکہ انقلاب کے لئے جو بنیادی شرط مدنظر رکھی گئی وہ اتحاد امت اور وحدت ملی ہے امت مسلمہ کے اندر ملی یکجہتی کو مضبوطی بنانے جیسے مقصد کو سامنے رکھ کر جس ملک میں بھی کوشش کیً جائے اور عوام کو اس مقصد سے آگاہ کیا جائے تو عوام کی طرف سے مثبت تعاون سامنے آئے گا انقلاب اسلامی ایران کا بھی سب سے بڑا درس یہی ہے کہ قرآن کی تعلیمات کا نفاذ ہو‘ شریعت کی بالادستی ہو ‘ تفرقے اور انتشار کا خاتمہ ہو‘ اتحاد کی فضا قائم ہو لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں ‘ تفرقہ بازی اور انتشار اور اس کے اسباب و عوامل کے خاتمہ کی کوشش کریں برادر ہمسایہ ملک ایران میں انقلاب اسلامی کی 37 سالگرہ کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے قائد اور رہبر امام خمینی نے انقلاب برپا کرتے وقت اسلام کے زریں اصولوں اور پیغمبر اکرم کی سیرت و سنت کے درخشاں پہلو¶ں سے ہر مرحلے پر رہنمائی حاصل کی / علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کا ایک ہی راز ہے کہ یہ محض عارضی اور مفاداتی انقلاب نہیں بلکہ شعوری انقلاب ہے۔
ساجد نقوی