لودھراں کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو معاف نہیں کرینگے: عمران خان

11 فروری 2018

قطب پور(نامہ نگار)لودھراںکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو معاف نہیں کریں گے مخالفین کایہ وطیرہ رہا ہے کہ جب کارکردگی اور الیکشن وقت قریب آتا ہے تو یہ بہانے تراشنے لگتے ہیں ضمنی الیکشن میں عوام شعبدہ بازوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریںگے جہانگیر ترین نے منی لانڈرگ کی نہ کرپشن کی بلکہ سب سے زیادہ ٹیکس اور گنے کے کاشت کاروںکو پوری قیمت ادا کرتے ہیںملک پر قابض مافیہ کے خلاف عوام جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں یہ سیاست نہیں جہاد ہے یہ بات عمران خان نے سابق رکن قومی اسمبلی غلام قاسم خان ملزئی اور یوتھ ونگ پنجاب کے رہنما میاں ارشد علی سکھیرا میاں شفیق آرائیں سے جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر بات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چوہدری غلام سرور نے کہا کہ جہانگیرترین اپوزیشن میں رہتے ہوئے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاکروائے جو کہ عوام کو نظر بھی رہے ہیں یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ عوام کو ان جیسے لیڈر ملے ہیںاس لئے 12 فروری کو علی خان ترین کامیاب کروا کر حب الوطنی ثبوت دیں۔
عمران خان