ایف آئی اے کا چھاپہ‘ چوری شدہ 5 ٹرانسفارمر برآمد‘ 2 ملزم گرفتار
بستی ملوک(نامہ نگار)ایف آئی اے ملتان کا بستی ملوک میں دنیا پور روڈ پر الیکٹریشن کے گودام میں چھاپہ جہاں سے مبینہ طور پر چوری شدہ5ٹرانسفارمر پکڑے گئے ایف آئی اے ٹیم میں کاشف علوی SI،خالد گجرSI،محمد بلال،صداقت علوی شامل تھے ایف آئی اے ٹیم نے الیکٹریشن عبدالطیف کے گودام سے چوری شدہ 5ٹرانسفارمر اپنے قبضہ میں لے لئے اور موقع پر موجود2ملزمان عبدالطیف اور ایک نامعلوم کو گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ بستی ملوک سب ڈویژن کا عملہ بھی مبینہ طور پر اس الیکٹریشن کی سرپرستی میں ملوث ہے کیونکہ اکثر اوقات عبدالطیف سرعام واپڈا بستی ملوک کی گاڑی میں چوری شدہ ٹرانسفارمر اپنے گودام میں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب اس بارے میں بستی ملوک سب ڈویزن کے ایس ڈی او عباس علی سے موقف لیا گیا تو اس کا کہناتھا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا میرا عملہ ملوث ہو تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
ٹرانسفارمر برآمد