مختصر دورانئے کا شٹ ڈاﺅن ختم،ٹرمپ نے عارضی بل پر دستخط کردیئے
واشنگٹن(این این آئی)امریکی کانگریس نے مختصر دورانیے کا حکومتی شٹ ڈاو¿ن ختم کرنے کے لیے ایک بل کو منظور کرنے کے بعد دستخطوں کے لیے وہائٹ ہاو¿س بھیجا جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کر دیے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی حکومت کو درکار فنڈز کی منظوری کی ڈیڈلائن جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ختم ہو گئی تھی لیکن سینیٹ میں مجوزہ بجٹ پر ہونے والی بحث کے دوران ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال کے اعتراضات کے باعث بجٹ، 12 بجے شب کی ڈیڈ لائن سے قبل منظور نہ ہو سکا۔تاہم امریکی سینیٹ نے ڈیڈلائن گزرنے کے لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے بعد رات گئے سرکاری اخراجات کے عبوری بِل کو 28 کے مقابلے میں 71 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کرلیا جس کے بعد اسے منظوری کے لیے ایوانِ نمائندگان بھیجا گیا جس نے بِل کی کثرتِ رائے سے منظوری دے دی۔
شٹ ڈا¶ن ختم