نرسنگ کالج جنرل ہسپتال سال اول کی طالبات پنجاب نرسنگ بورڈ میں بازی لے گئیں
لاہور (پ ر) نرسنگ کالج جنرل ہسپتال سال اول کی طالبات اپنی سینئرز کی طرح پنجاب نرسنگ بورڈ کے نتائج میں بازی لے گئیں اور ان کا رزلٹ بھی سو فیصد رہا۔ سال اول کے نرسنگ کے نتائج میں پہلی پوزیشن مریم رانی جبکہ شانزے شعیب نے دوسری اور عفیفہ میشی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ طب ایسا شعبہ ہے جہاں عزت اور شہرت کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی سمیٹ سکتے ہیں۔ نرسنگ طالبات کو ہاسٹل میں فری رہائش کے علاوہ حکومت پنجاب کی طرف سے ماہانہ 20 ہزار روپے وظیفہ ملتا ہے اور وہ تربیت مکمل کرنے پر گریڈ 16 میں ملازمت کا آغاز کرتی ہیں جو بہت حوصلہ افزا امر ہے۔