حکمرانوں کی تباہ کن پالیسیوں کیوجہ ملکی بقا خطرے میں ہے: امین خالد

11 فروری 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے سے پاکستان گلوبل فورم کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین امین خالد نے کہا کہ ہمارے نا اہل حکمرانوں کی کرپشن اور تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان کی بقاء تک کو خطرات لاحق ہیں۔ معاشی استھکام ہی آج سیاسی استحکام کی ضمانت ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 15 سالوں میں بننے والی پالیسیوں میں کوئی تسلسل، حکمت اور دانائی نظر نہیں آتی ہے۔