حکیم رفیق صابر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

11 فروری 2018

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایسٹرن میڈیسن کے زیر اہتمام معروف معالج حکیم رفیق احمدصابر مرحوم کی یاد میں ہمدرد سینٹر میں تعزیتی ریفرنس ہوا۔ جس سے سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ، حکیم راحت نسیم سوہدروی ، ڈاکٹر شاہد منیر، ڈاکٹر تنویر قاسم ، محمد نصیرالحق ہاشمی، رانا شفیق پسروری، حکیم حافظ احسان الرحمن، ڈاکٹر جمیل مہروی، طارق عباس چوہدری،حکیم حافظ فضل امین ، حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میواور طبیب جمیل اصغر خضری نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی علمی ، طبی خدمات کو خراجِ تحسین و عقیدت پیش کیا۔ حکیم سید ادریس گیلانی ، حکیم حارث نسیم، حکیم عبدالرحیم ہاشمی، حکیم محمد طارق دیگر نے کہا کہ حکیم رفیق احمد صابر میدان طب میں جدید تحقیقات کو قبول کرنے والے اور ترقی وفروغ طب کے لیے تعلیم وتحقیق کوعالمی پیرا میٹرز کے مطابق بنانے کے حامی تھے۔