نوخیز پبلک ہائی سکول میں کوئز مقابلہ کا انعقاد

11 فروری 2018

ملتان (پ ر) نوخیز پبلک ہائی سکول یو بلاک نیو ملتان میں سٹی کالج ملتان کے اشتراک سے طلباﺅ طالبات کے درمیان کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں طلباءنے بھرپور حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نوخیز پبلک ہائی سکول پروفیسر سراج احمد ملک نے طلباءکی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ بعد ازاں پرنسپل ادارہ کامران سراج ملک اور ڈائریکٹر سٹی کالج ملتان محمد عبدالوحید نے بچوں پوزیشن ہولڈرز طلباءمیں انعامات تقسیم کئے ۔