میئر ملتان نے گلیوں بازاروں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوںپر جرمانہ کی منظوری دیدی
ملتان (خبر نگار خصوصی) میئر ملتان چودھری نویدالحق ارائیں نے گلیوں سڑکوں اور بازاروں میں ملبہ اور کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ شہریوں کی طرف سے چوراہوں‘ سڑکوں‘ گلی‘ محلوں میں ملبہ اور کوڑا کرکٹ پھینکنے کی شکایات عام تھیں کمپنی کے ایم ڈی کی طرف سے جرمانہ کی سفارشات کمپنی کے چیئرمین و میئر کو بھجوائی گئی تھیں۔ منظوری کے بعد اب ویسٹ کمپنی کے افسان و فیلڈ سٹاف جرمانے کر سکے گا جبکہ کچہری میں آج خصوصی صفائی کی جائے گی۔