مالی بحران سے نکالنے کیلئے آمدن بڑھانے کے مقصد کے پیش نظر واسا ملتان نے کمرشل پلاٹوں پر پلازے تعمیر کرنے کا فیصلہ

11 فروری 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) واسا ملتان نے کمرشل پلاٹوں پر پلازے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ واسا کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے آمدن بڑھانے کے مقصد کے پیش نظر کہا گیا ہے کمرشل پلازے و مارکیٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنائے جائیں گے۔ واسا کو ہر ماہ مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اکثر اوقات تنخواہیں بھی لیٹ ہو جاتی ہیں۔