نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پختون طلبہ کا نقیب اﷲ محسود کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

11 فروری 2018

ملتان (کرائم رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پختون سٹوڈنٹس نے گزشتہ روز ڈاکٹر شوکت‘ ڈاکٹر اکرام اور ڈاکٹر نواب کی قیادت میں ماورائے عدالت قتل ہونے والے نقیب اﷲ محسود کے قاتلوں کی گرفتاری اور ملتان میں پختون طلباءکو ہراساں و پریشان کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نقیب اﷲ محسود کے قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونا حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ حکومت فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرے۔ مظاہرہ کے باعث ابدالی روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی۔ اس دوران مظاہرین اور شہریوں میں روڈ بلاک کرنے پر گرماگرمی بھی ہوئی تاہم موقع پر موجود افراد نے معاملہ ختم کروا کر روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔
پختون طلبہ مظاہرہ