وزیراعلیٰ پنجاب کا بورے والہ آمد پر تاریخی استقبال کیا جائیگا: ثاقب خورشید
وہاڑی(نامہ نگار)ممبر پبلک اکا ﺅ نٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا اپنے قائد میاں محمد شہباز شریف کو بوریوالہ آمد پر تاریخی استقبال کیا جا ئے گا اور وہاڑی سے سینکڑوں گاڑیوں ہزاروں افراد بوریوالہ میں منعقدہ جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں گے اور چیئرمین محمد صفدر گجر کی یونین کونسل 10میں بھی تیاریاں روز و شور سے جاری ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے یونین کونسل 10کے آفس میں تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب کی صدارت چیئرمین چودھری محمد صفدر گجر نے کی جبکہ کوارڈ نیٹر مسلم لیگ(ن) شہباز حیدر ، وائس چیئرمین مہر ذوالفقار گرواہ ، سابقہ نا ئب نا ظم حاجی بہادر خاں گجر ، چودھری عبدالطیف ، محمد اقبال جٹ کونسلر ، چودھری محمد افضل کونسلر، یوسی سیکرٹری رائے نور نبی کھرل ، مو لو ی امین ، ملک ذوالفقار ، رانا عمران سا بقہ کونسلر، اللہ دتہ کونسلر، رانا اخلاق احمد ،سیٹھ عابد حسین ،ملک فدا حسین ، سیٹھ اشرف ، ملک خادم حسین سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، تقریب سے چیئرمین چودھری محمد صفدر گجر ، حاجی بہادر خاں گجر ، مہر ذوالفقار گرواہ اور کوآرڈنیٹر شہبا ز حیدر ودیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ15فروری کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف اپنے دورہ کے موقع پر بوریوالہ وہاڑی کے لےے میگا پراجیکٹ کااعلان کریں گے۔
ثاقب خورشید