ڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے 14 اور 20 فروری کو کوٹ ادو‘ بھکر اور ڈیرہ غازیخان کشمور سیکشن کے معائنہ کا پروگرام ملتوی کر دیا
ملتان (نمائندہ خصوصی) ڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے 14 اور 20 فروری کو کوٹ ادو‘ بھکر اور ڈیرہ غازی خان کشمور سیکشن کے معائنہ کا پروگرام ملتوی کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایس ریلوے نے 14 فروری کو کوٹ ادو‘ بھکر‘ ریلوے سیکشن کے ریلوے پھاٹک‘ سگنل‘ ٹیلی کام سسٹم‘ ریلوے ٹریکس‘ برج دیگر تنصیبات کا معائنہ کرنا تھا۔ اسی طرح 20 فروری کو ڈیرہ غازی خان‘ کشمور سیکشن کا معائنہ کیا جانا تھا۔ جس کا تمام ڈویژنل افسران کو شیڈول جاری کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز ڈی ایس سپیشل کے شیڈول کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔