نوابشاہ: ماچس سے کھیلتے جھونپڑی میں آگ لگنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق

11 فروری 2018

نوابشاہ (نوائے وقت رپورٹ) نواب شاہ کے نواحی گائوں ہوت میں جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر دو کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ آگ نے 12 جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بچیاں ماچس سے کھیل رہی تھیں کہ آگ لگ گئی۔ جاں بحق بچیوں کی عمریں چار اور پانچ سال ہیں۔