تحریک انصاف الیکشن میں (ن) لیگ کو شکست دے گی: نصراﷲ خان پاندھا

11 فروری 2018

چوک میتلا(نامہ نگار) تحریک انصاف عوام کی ترجمان اور ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف حکمران جماعت کو بری طرح سے شکست دے حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اگر موجودہ حکمرانوں کو اپنی کارکردگی پر زیادہ ہی بھر وسہ ہے تو الیکشن کروا لیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آجائے گا 12فروری کا سورج جہانگیر خان ترین کے بیٹے تحریک انصاف کے نامزد اُمیدوار علی خان ترین کی کامیا بی لیکر طلوع ہوگاان خیالا ت کا اظہار حلقہ پی پی238کے رہنما اور سابق چیئر مین کے اُمیدوار سردار نصراللہ خان پاندہ نے گزشتہ روزلودھراں میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین سے ضمنی الیکشن بارے ملاقات کے بعد چوک میتلا میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نواب علی رضا خان خاکوانی ، مبشرخان سگو ، حاجی عبدالرزاق خان پاندہ‘ چودھری ناظم ستار کمبوہ ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ ، عبدالغفور خان پاندہ بھی موجود تھے ۔

نصراﷲ خان پاندھا