این سی بی اے اینڈ ای کے زیراہتمام ملتان ٹیلنٹ ہنٹ تقریب کا اہتمام

11 فروری 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) این سی بی اے اینڈ ای ملتان کی لٹریری اینڈ ڈبیٹنگ سوسائٹی کے زیر نگرانی ملتان ٹیلنٹ ہنٹ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر حاجی عطاءالرحمن اور میاں محمد جہانگیر نے کہا کہ سوسائٹی کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انکو مثبت سرگرمیوں کیلئے تفریحی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ ان کو منفی اور سرگرمیوں سے دور رکھا جا سکے جبکہ زاہدہ خان‘ سعید لغاری نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے فن میں مہارت کو دنیا کے سامنے لا کے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ایک احسن اقدام ہے جس کی وجہ سے ان کی صلاحیتیں مزید نکھر کر سامنے آئیں گی۔ تقریب میں این سی بی اے کے ڈائریکٹر حاجی عطاءالرحمن اور ڈائریکٹر میاں محمد جہانگیر کے ساتھ دیگر معزز مہمانان گرامی زاہدہ خان‘ سعید لغاری ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی‘ محمد علی واسطی‘ چیئرمین ملتان کرافٹس کونسل‘ سجاد جہانیہ‘ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل‘ شاکر حسین شاکر و دیگر شریک تھے جس میں موسیقی‘ مزاح‘ شاعری میں عبور رکھنے والے لوگ شامل تھے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...