ترکی میں داعش کے 48 ارکان گرفتار‘ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے: حکام

11 فروری 2018

انقرہ (اے ایف پی) ترکی میں انسداد دہشت گردی فورسز نے داعش کے 48 مشتبہ ارکان گرفتار کر لئے حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں استنبول اور انقرہ میں کی گئیں ملزمان حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ترکی میں 2015ء 2016اور 2017ء میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سینکڑوں شہری مارے گئے ہیں ترکی کا دعویٰ ہے۔ دہشت گردی کی کارروائیوں میں گرد اور داعش کے ارکان ملوث ہیں داعش نے جنوری 2017ء میں حملہ کرکے استنبول میں 39 شہری مار دئیے تھے۔ ترکی میں داعش کے 1354 ارکان کو سزائیں دی گئی تھی۔ ترک سکیورٹی فورسز نے تین علاقوں میڈں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 31 غیر ملکی گرفتار کر لئے ترک میڈیا کے مطابق گرفتار افراد سے داعش کا مواد برآمد کر لیا گیا ملزمان کی شہریت نہیں بتائی گئی۔